Sep ۱۲, ۲۰۲۴ ۱۷:۰۵ Asia/Tehran
  • یمن کے فوجی ساز و سامان پر حملہ کیا گیا: امریکہ کا دعوی

دہشتگرد امریکی فوج کی مرکزی کمان نے دعوی کیا ہے کہ اس نے یمنی فوج کے فوجی ساز و سامان پر حملہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: دہشتگرد امریکی فوج کی مرکزی کمان سنٹکام نے اپنے بیان میں دعوی کیا ہے کہ اس نے انصاراللہ کے جس میزائلی سسٹم کو حملے کا نشانہ بنایا ہے وہ علاقے میں امریکی فوجیوں، اتحادی فورسز اور تجارتی جہازوں کے لئے خطرہ شمار ہوتا ہے۔

سنٹکام نے اپنے جنگ پسندانہ اقدامات اور یمن کے اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کا جواز پیش کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ اقدامات جہاز رانی کی آزادی کے تحفظ ، بین الاقوامی سمندروں ، امریکی فوجیوں ، اتحادی فورسز اور بحری جہازوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے انجام دیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج ، گذشتہ کئی مہینوں سے غزہ کے عوام کی حمایت میں بحیرہ احمر، بحر ہند اور باب المندب میں صیہونی حکومت اور اس سے وابستہ بحری جہازوں کو حملوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔

یمن کی مسلح افواج نے عہد کر رکھا ہے کہ جب تک صیہونی حکومت غزہ پر حملے اور فلسطینی عوام کا قتل عام جاری رکھے گی اس وقت تک مقبوضہ فلسطین کی جانب جانے والے تمام بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔

ٹیگس