Oct ۱۹, ۲۰۲۴ ۲۱:۴۴ Asia/Tehran
  • یوکرین ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے تو روس مناسب کارروائی کرے گا، پوتین

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے دھمکی دی ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو روس مناسب کارروائی کرے گا۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ماسکو میں بریکس تنظیم کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر پوتن نے مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو نیوکلیئر ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر ہتھیار بنانا اشتعال انگیزی ہو گا اور اس جانب کسی بھی قدم کا مناسب ردعمل دیا جائے گا۔ ولادیمیر پوتن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں، مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا۔

ٹیگس