Nov ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۴۹ Asia/Tehran
  • تمام ممالک فلسطینی عوام کی نسل کشی کی روک تھام اور اسرائیل کو سزا دلوانے میں کردار ادا کریں: جنوبی افریقہ

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائيل کی نسل کشی کے کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ثبوت پیش کئےہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کے مقصد سے صیہونی حکومت کی جانب سے انہیں بھوک اور قحط سے دوچار کئے جانے کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے دنیا بھر کے ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات کا نوٹس لیں۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ رونالڈ لامولا نے کہا کہ جنوبی افریقہ نے اسرائيل کی نسل کشی کے کیس کے سلسلے میں انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کو ثبوت پیش کئےہیں جن سے واضح طور پر اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ اسرائيل غزہ پٹی میں نسل کشی کے لئے تمام دستیاب وسائل سے کام لے رہا ہے جن میں اس علاقے میں انسان دوستانہ امداد کی روک تھام اور بھوک اور قحط بھی شامل ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ تمام ممالک کی ذمےداری ہے کہ وہ اسرائيلی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کی روک تھام اور اسرائیل کو سزا دلوانے میں کردار ادا کریں۔

رونالڈ لامولا کا مزید کہنا تھا کہ اپارتھائیڈ کے بعد جنوبی افریقہ نے ہمیشہ فلسطینی عوام کے مسلمہ حقوق کی حمایت کی ہے اور فلسطینی سرزمین پر سے غیر قانونی قبضے کے خاتمے کا مطالبہ کیا ہے۔

ٹیگس