Dec ۱۸, ۲۰۲۴ ۲۰:۳۴ Asia/Tehran
  • یورپی یونین موجودہ حالات کو ایران کے خلاف غلط استعمال کر رہا ہے: روس

اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ برطانیہ اور یورپی یونین موجودہ حالات کو ایران کے خلاف غلط استعمال کررہے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا:  رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے برطانیہ اور یورپی یونین کو ایران کے خلاف منفی رویہ اختیار کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ واسیلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں قرارداد بائيس اکتیس کے حوالے سے کہا کہ برطانیہ اور یورپی یونین ایران کے خلاف حالات کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ روس کا مؤقف ہے کہ قرارداد بائيس اکتیس اور بین الاقوامی ایٹمی معاہدے پر مکمل طور پر عملدرآمد کیا جانا چاہیے۔

روس کے نمائندے نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔ تاہم امریکہ نے یکطرفہ طور پر بین الاقوامی ایٹمی معاہدے سے علیحدگی اختیار کی اور ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کیں۔ موجودہ صورتحال امریکہ کی جانب سے جوہری معاہدے کی براہ راست خلاف ورزی کا نتیجہ ہے اور اس کا ذمہ دار امریکہ ہی ہے۔

 

ٹیگس