Dec ۲۳, ۲۰۲۴ ۱۸:۳۸ Asia/Tehran
  • دہشتگرد اسرائیل مسلسل جنگ بندی کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے

غاصب صیہونی حکومت نے جنوبی لبنان پر حملہ کر کے ایک بار پھر فائر بندی کے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: لبنانی ذرائع کے مطابق، صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے شہر کفرکلا پر شدید بمباری کی اور علاقے میں سویلین تنصیبات کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا۔ لبنانی ذرائع نے اس حملے کو صیہونیوں کی جانب سے ایک بڑی کارروائی قرار دیا ہے۔ تاہم، اب تک اس حملے میں ہونے والے ممکنہ نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

غاصب صیہونی حکومت اور لبنان کے درمیان مختلف ملکوں اور بین الاقوامی اداروں کی وساطت سے فائر بندی کے سمجھوتے کو ستائیس نومبر کو نافذ کیا گیا، مگر غاصب صیہونی حکومت کی جانب سے اب تک ڈھائی سو باراس کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے جس سے پتہ چلتا ہے کہ یہ جارح حکومت جنگ بندی کے سمجھوتے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت نے بھی اعلان کیا ہے کہ لبنان پر صیہونی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی اب تک کی مجموعی تعداد چار ہزار اکسٹھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

 

ٹیگس