امریکہ : لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ سے 11 افراد ہلاک
Jan ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۰:۴۶ Asia/Tehran
لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کے نتیجے میں اب تک 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں
سحرنیوز/دنیا: غیر ملکی میڈیا کے مطابق منگل کے دن سے لاس اینجلس کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے نتیجےمیں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے اور تقریبا ایک لاکھ ترپن ہزار افراد کو اپنے گھر خالی کرنے کا حکم دے دیا گيا ہے۔ اس آگ کےنتیجے میں 12 ہزار 300 عمارتیں جل کر راکھ ہوچکی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور جل کر تباہ ہونے والی عمارتوں کی تعداد بھی بڑھ سکتی ہے۔ ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ آگ کے گہرے دھوئیں کی بنا پر حکام نے پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ امریکی صدر جو بائيڈن نے اس آتشزدگی کوایک بڑا المیہ قرار دیا ہے۔