Jan ۱۵, ۲۰۲۵ ۱۹:۰۴ Asia/Tehran
  • روس نے راتوں رات ایسا کیا کیا جو یوکرین کے صدر ہو گئے پریشان؟ زیلینسکی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا پیغام

یوکرین کے صدر کا کہنا ہے کہ ماسکو نے یوکرین کی توانائی کی تنصیبات پر رات کے وقت چالیس سے زائد میزائلوں اور ستر ڈرونز سے حملہ کیا۔

سحرنیوز/دنیا: فرانس چوبیس ٹوئنٹی فور کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روس نے راتوں رات ملک کی توانائی تنصیبات پر چالیس سے زائد میزائلوں اور ستر ڈرونز سے حملہ کیا ہےزیلینسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں دعوی کیا ہے کہ حملے میں بیلسٹک میزائلوں سمیت چالیس سے زائد میزائل شامل تھے۔ ان میں سے کم از کم تیس تباہ ہو گئے۔ رات کے اس حملے میں ستر سے زائد روسی خودکش ڈرون بھی استعمال کیے گئے۔

روس کا یہ حملہ ، یوکرین کی جانب سے فرنٹ لائنز سے کئی سو میل دور روسی فیکٹریوں اور توانائی کی تنصیبات کے خلاف اب تک کے سب سے بڑے ڈرون حملے کی اطلاع کے ایک دن بعد ہوا ہے۔  پریکارپٹیا علاقے کے گورنر ایوانو فرینکیفسک نے اس حملے کے بارے میں کہا کہ اس علاقے میں اہم تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا، لیکن اس میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا اور صورتحال قابو میں ہے۔

 

ٹیگس