Feb ۰۶, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • امریکہ سے صیہونی وزیراعظم کی گرفتاری کا مطالبہ

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی وزیراعظم کو گرفتار کرے۔

سحرنیوز/دنیا: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو کو واشنگٹن کے دورے کے موقع پر گرفتار کرے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیم نے واشنگٹن کی جانب سے صہیونی وزیراعظم کی میزبانی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو انہیں گرفتار کرنا چاہیے تھا۔
یاد رہے کہ چند ماہ قبل ہیگ کی بین الاقوامی فوجداری عدالت نے غزہ جنگ کے دوران جنگی جرائم کے ارتکاب کے الزام میں نیتن یاہو اور سابق صیہونی وزیر جنگ یوآو گالانت کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

ٹیگس