Apr ۱۷, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۵ Asia/Tehran
  • ایٹمی تنصیبات کے خلاف دھمکی قابل قبول نہیں ہے: رافائل گروسی

ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی کے سربراہ رافائل گروسی نے جوہری تنصیبات کے خلاف کسی بھی طرح کی دھمکی کو خطرناک قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا:  آئی اے ای اے کے سربراہ رافائل گروسی نے ایران کے ریڈیو ٹی وی سے گفتگو میں ایٹمی تنصیبات کے خلاف امریکہ و اسرائیل کی دھمکیوں اور ان دھمکیوں پر آئی اے ای اے کی خاموشی پر کہا کہ ایٹمی توانائی کی بین الاقوامی ایجنسی کی جانب سے خاموشی کا دعوی ان کی نظر میں نادرست ہے اور آئي اے ای اے نے ہمیشہ اعلان کیا ہے کہ ایٹمی تنصیبات کے خلاف دھمکی ہماری نظر میں ناقابل قبول ہے اور اس قسم کے حملوں سے مسائل اور زیادہ بڑھیں گے اور پیچیدہ ہوں گے ۔ انھوں نے ایران کے مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کئے جانے اور ایجنسی اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔

دوسری جانب ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے تاکید کی ہے کہ آئی اے ای اے کو چاہئے کہ ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے مسئلے میں اپنے فرائض پر عمل کرے اور اس مسئلے کو سیاسی بنائے جانے سے روکے ۔ انھوں نے تاکید کی کہ ایران نے ایٹمی توانائي کی بین الاقوامی ایجنسی کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے اور بعض باتوں پر شکوہ بھی ہے تاہم بعض اوقات آئی اے ای اے نے اپنے فرائض پر درست عمل بھی کیا ہے۔

ٹیگس