May ۰۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۷ Asia/Tehran
  • یمن کی کاروائی کے بعد یورپ نے بھی چھوڑا اسرائیل کا ساتھ، تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں کیں معطل

بین گورین ایئر پورٹ پر یمن کے اتوار کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد مختلف بین الاقوامی فضائی کمپنیوں نے مقبوضہ فلسطین کے لئے اپنی پروازیں معطل کردیں۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطبق پولینڈ کی ایل او ٹی ایئر لائن بھی ان بین الاقومی فضائی کمپنیوں میں شامل ہوگئی ہے جنھوں نے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔ یہ فیصلہ اسرائيل کے بین گورین ایئر پورٹ پر انصار اللہ یمن کے اتوار کے کامیاب میزائلی حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

پولینڈ کے پبلک ٹی وی، ٹی وی پی نے بتایا ہے کہ ایل او ٹی ایئرلائن نے بدھ تک  تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔  ریان ایئر (Ryanair) نے بھی پولینڈ کے شہر کراکوف اور پوزنان سے تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔   

اسی طرح ہنگری کی ویز ایئر نے تل ابیب کے لئے جمعرات تک اپنی پروازیں بند کردی ہیں۔ دیگر بین الاقوامی فضائی کمپنیوں منجملہ لوتھانزا، ڈیلٹا ایئر، بریٹش ایئر ویز اور ایئر انڈیا نے بھی تل ابیب کے لئے اپنی پروازیں معطل کردی ہیں۔  

 

ٹیگس