Oct ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۶:۱۹ Asia/Tehran
  • فلسطینی مظلوموں کی حمایت کا بڑھتا دائرہ ، لندن اور دیگر یورپی دار الحکومتوں میں وسیع مظاہرے

فلسطین کے طرفداروں نے برطانیہ سمیت مختلف یورپی ملکوں میں مظاہرہ کرکے غزہ کے مظلوم عوام کے ساتھ یک جہتی کا اعلان اور صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: برطانوی حکام اور پولیس کے انتباہات کو نظرانداز کرتے ہوئےفلسطین کے ہزاروں طرفدار مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مخالفت میں سنیچر کو ایک بار پھر لندن کی سڑکوں پر نکل پڑے
ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق لندن کے ٹریفالگر اسکوائر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے اجتماع کرکے غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر مبنی صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی ۔ 
اس رپورٹ کے مطابق مظاہرین کے ہاتھوں میں ایسے اعلانات اور بینر تھے جن پر مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت اور صیہونی جرائم کی مذمت میں نعرے درج تھے۔ 
اسی کے ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ویسٹ منسٹر بریج کے قریب بھی احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ 
ان مظاہرین نے بھی ایسے بینر اٹھارکھے تھے جن پر غزہ میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں مظلوم فلسطینی عوام کی نسل کش کی مخالفت اور مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں نعرے لکھے ہوئے تھے۔
رپورٹوں کے مطابق لندن پولیس نے ایک سو پچھتر مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے ۔ 
اسی طرح کے مظاہرے اٹلی اسپین اور بعض دیگر یورپی ملکوں میں بھی انجام پائے ہیں۔ 
رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ اسپین کے شہر بارسلونا میں غزہ میں فلسطینی عوام کی نسل کشی کے خلاف مظاہروں میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔
مظاہرین نے فری فری فلسطین کے نعرے لگائے اور غزہ میں نسل کشی فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا۔ 
ہسپانوی مظاہرین نے الصمود بین الاقوامی کاروان آزادی کے سبھی امن کارکنوں کی صیہونی قید سے فوری رہائی کا بھی مطا لبہ کیا ۔ 
اٹلی میں بھی بڑی تعداد میں عوام نے مظاہرہ کرکے غزہ کے عوام کے ساتھ یک جہتی غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم سے اپنی نفرت کا اعلان کیا ہے۔ 
ابلاغیاتی ذرائع کے مطابق اٹلی میں غزہ کے عوام کے ساتھ یک جہتی اور صیہونی حکومت سے اظہار بیزاری کے مظاہروں میں بیس لاکھ سے زائد لوگوں نے شرکت کی ہے۔ 
اسی طرح کے مظاہرے بعض دیگر یورپی ملکوں میں بھی ہوئے ہیں۔ 

 

ٹیگس