ظہران ممدانی کے بیانات سے نیتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار
امریکی شہر نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور غاصب اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو کے درمیان غزہ کے بارے میں لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: خبری ذرائع کی رپورٹ کے مطابق غزہ پر مسلط کی گئی اسرائیلی ظالمانہ جنگ کے بارے میں نیویارک کے میئر ظہران ممدانی اور غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان لفظی جنگ نے شدت اختیار کرلی ہے۔ ظہران ممدانی نے ایک بیان میں نیتن یاہو کو جنگی مجرم قرار دیا ہے۔
ظہران ممدانی نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو کو ’جنگی مجرم اور فلسطینی عوام کے خلاف ہولناک نسل کشی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔
ان کا یہ بیان نیتن یاہو کے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت سے قبل سامنے آیا ہے۔
ظہران ممدانی کے ان بیانات سے نیتن یاہو بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے اور انہوں نے نیویارک کے میئر پر حماس کی حمایت اور نیویارک کے یہودیوں کے خلاف احتجاج کو ہوا دینے کا الزام بھی عائد کر دیا۔
نیتن یاہو نے دعویٰکیا کہ "میں اقوامِ متحدہ میں اسرائیلی فوجیوں کے بارے میں ’سچ‘ بیان کروں گا اور ظہران ممدانی کے بارے میں بھی اپنا مؤقف پیش کروں گا۔"
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel