ایران اور حوثیوں کو شکست دینا ممکن نہیں: جان مرشیمر
معروف امریکی دانشور جان مرشیمر نے خبردارکیا ہے کہ امریکا کے سامنے ایران اور انصاراللہ کو شکست دینے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔
سحرنیو/ایران: نیو یارک سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ممتاز دانشور اور شکاگو یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے پروفیسر جان مرشیمر نے کہا ہے کہ امریکا کے پاس ایران کو شکست دینے کا کوئی راستہ نہیں ہے اور انصاراللہ یمن کے خلاف جنگ شروع کی تو اس میں بھی شکست ہوگی۔
انھوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا نے انصاراللہ یمن سے براہ راست جنگ شروع کی تو نہ صرف یہ کہ کامیابی نہیں ملے گی بلکہ سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے شدید تر ہوجائیں گے اور اگر ایران اس لڑائی میں شامل ہوگیا تو مغربی ایشیا میں امریکا کی حالت زیادہ پیچیدہ ہوجائے گی۔
پروفیسر مرشیمر نے کہا کہ 2025 کے تجربے سے ثابت ہے کہ امریکا انصاراللہ یمن کو شکست نہیں دے سکتا۔
انھوں نے کہا کہ ٹرمپ نے اپنے حملے شروع کرنے کے تقریباً دو مہینے بعد، کامیابی کا دعویٰ کرتے ہوئے جنگ بند کردی لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ اپنے فوجی مقاصد نہیں پورے کرسکا تھا اور اس کو پیچھے ہٹنا پڑا تھا۔
شکاگو یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس کے اس پروفیسرکا کہنا ہے کہ موجودہ حالات امریکا کے لئے گزشتہ برس سے زیادہ سخت ہیں، ایران سے طویل جنگ کے نتیجے اس کے ہتھیاروں کے ذخائر کم ہوگئے ہیں اور ایران کے خلاف جنگ کے ساتھ، اپنے اتحادیوں کے دفاع میں ایک اور جنگ شروع کرنے میں اس کے سامنے سخت مشکلات ہیں۔
پروفیسر مرشیمرنے ایران سے جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے علاقے میں خود کو مشکل میں پھنسا لیا ہے اور اس سے نکلنے کا اس کے سامنے کوئی واضح راستہ نہیں ہے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel