تلاش
-
Apr ۱۱, ۲۰۲۳
یمن کی اعلی انقلابی کمیٹی کے چیئرمین نے عمانی اور سعودی وفود کے صنعا کے دورے کے بعد کہا کہ انسانی مسائل پر بات چیت کا سلسلہ جاری ہے اور یمن کی قومی سالویشن حکومت تمام آپشنز کے لیے تیار ہے۔
-
Apr ۱۱, ۲۰۲۳
پاکستان کے صدر نے تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
Apr ۰۹, ۲۰۲۳
ایران کے نوجوان قاری یونس شاہ مرادی نے سعودی عرب میں منعقد ہوئے ’’عطرالکلام‘‘ قرآنی مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ ۳۰ لاکھ سعودی ریال کی انعامی رقم کے مستحق قرار پائے۔ اس مقابلے میں سعودی عرب کے قاری نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
-
Apr ۰۹, ۲۰۲۳
سات برس بعد سفارت خانہ اور قونصل خانہ کھولنے پر بات چیت کے لیے سعودی عرب کا ایک سفارتی وفد ایران پہنچ گیا ہے۔
-
Apr ۰۸, ۲۰۲۳
امریکی جریدے پولیٹیکو کا کہنا ہے کہ امریکہ کے پاس اب سعودی عرب کو سرزنش کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔
-
Apr ۰۶, ۲۰۲۳
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بیجنگ میں ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں تہران اور ریاض میں سفارتخانے اور جدے اور مشہد میں قونصل خانے کھولنے کے ساتھ ہی سیکورٹی، اقتصادی ، تجارتی ، علمی و سائنسی، ثقافتی اور کھیل کود سے متعلق معاہدوں کی بحالی پر بھی اتفاق کیا گیا ۔
-
Apr ۰۳, ۲۰۲۳
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطے میں آنے والے دنوں میں ملاقات پر اتفاق کر لیا ہے۔
-
Mar ۳۰, ۲۰۲۳
عراق میں ایرانی سفارت خانے کی طرف سے دی گئی دعوتِ افطار میں سعودی عرب، شام اور ایران کے سفرا کی ملاقات ہوئی ہے۔
-
Mar ۲۹, ۲۰۲۳
سعودی وزارت خارجہ نے مسجد الاقصی پر صیہونی آبادکاروں کے حملے کی مذمت کی۔
-
Mar ۲۸, ۲۰۲۳
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے عراق کے وزیراعظم محمد الشیاع السوڈانی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔
-
Mar ۲۸, ۲۰۲۳
سعودی عرب میں مکہ مکرمہ جانے والے زائرین کی بس ٹریفک حادثے شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں بیس افراد جاں بحق اور دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
-
Mar ۲۷, ۲۰۲۳
ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کی بحالی کا اثر نظر آنے لگا ہے اور سعودی عرب نے صیہونی حکومت کی توسیع پسندی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
-
Mar ۲۵, ۲۰۲۳
چین نے بھی سعودی عرب اور شام کے درمیان تعلقات کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔
-
Mar ۲۴, ۲۰۲۳
سعودی عرب اور شام نے کونسلر سروسز کی بحالی کے لیے مذاکرات شروع کردیئے ہیں۔
-
Mar ۲۱, ۲۰۲۳
اسلامی جمہوریہ ایران کے خارجہ تعلقات کی اسٹریٹیجک کونسل کے سربراہ کمال خرازی نے سفارتی تعلقات کی بحالی کے لئۓ تہران اور ریاض کے سمجھوتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب ایک دوسرے سے الگ ہو کر نہیں رہ سکتے
-
Mar ۱۸, ۲۰۲۳
وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان سمجھوتے کو علاقے کی ترقی اور استحکام کے لئے مرکزی حیثیت کا حامل قرار دیا ہے
-
Mar ۱۶, ۲۰۲۳
سعودی عرب کے ایک وزیر کا کہنا ہے کہ ایران میں سرمایہ کاری جلد ہو سکتی ہے۔
-
Mar ۱۶, ۲۰۲۳
سعودی عرب میں آئے سیلاب کے دوران ایک تلخ واقعے میں جازان شہر کے دیہی علاق کی جانب جانے والی ایک کار سیلاب میں بہہ گئی۔ اس کار میں 4 بچے اپنے باپ کے ہمراہ سوار تھے جو اپنی جان دے بیٹھے تاہم ان کے باپ کی جان بچ گئی۔
-
Mar ۱۶, ۲۰۲۳
سعودی عرب میں طوفانی بارش اور سیلاب سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ کئی کاریں بہہ گئیں اور بجلی منقطع ہو گئی۔
-
Mar ۱۲, ۲۰۲۳
سعودی وزیر خارجہ نے تعلقات کی بحالی کے سلسلے میں ایران کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کے بعد شام کی حکومت کے ساتھ بھی امن مذاکرات میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا ہے۔