-
ہندوستان: پارلیمنٹ میں اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان منریگا اسکیم کا نام بدلنے والا بِل منظور ہوگیا
Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۱ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں آج شدید ہنگامہ آرائی اور اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان ایوان زیریں لوک سبھا میں منریگا اسکیم کا نام بدلنے والا بِل "وی بی جی رام جی" منظور ہوگیا۔
-
ہندوستان: نقاب کھینچنے کا معاملہ، بہار کے وزیر اعلیٰ پر تنقید میں شدت، اب سابق بالی ووڈ اداکارہ ثنا خان نے کہا، "دل چاہ رہا تھا ان کے کان پر دو لگاؤں"
Dec ۱۸, ۲۰۲۵ ۱۱:۵۴ہندوستان کی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ذریعہ ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اب سابق بالی ووڈ اداکارہ ثناہ خان نے بھی نتیش کمار کی نقاب کھینچنے والی حرکت پر سخت تنقید کی ہے۔
-
لوک سبھا میں پرانے قوانین کو ختم کرنے والے منسوخی اور ترمیمی بل دوہزار پچیس کو منظور
Dec ۱۶, ۲۰۲۵ ۱۸:۴۸ہندوستانی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں آج منگل کو پرانے قوانین کو ختم کرنے والے منسوخی اور ترمیمی بل دوہزار پچیس کو منظور کر لیا گیا۔
-
ہندوستان: اڈیشہ میں قبائلی عورت کے قتل کے بعد تشدد، 188 خاندان جان بچا کر گاؤں سے بھاگ گئے
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۱اوڈیشہ کے ملکان گیری ضلع کے گاؤں "ایم وی 26" میں دسمبر کے شروع میں ایک عورت کے قتل کے بعد خوفناک تشدد پھوٹ پڑا تھا، اس کے بعد گاؤں کے سارے لوگ جان بچا کر بھاگ گئے اور اب یہ گاؤں مقامی لوگوں کے مطابق "بھوت گاؤں" لگنے لگا ہے۔
-
دہلی میں لاکھوں کانگریسی کارکنوں کا اجتماع، "ووٹ چور گدی چھوڑ" کے نعروں سے گونجا ہندوستان کا درالحکومت
Dec ۱۴, ۲۰۲۵ ۱۳:۱۹ہندوستان کے انتخابی عمل میں مبینہ دھاندلی اور’ووٹ چوری‘ کے خلاف کانگریس نے اپنی مہم مزید تیز کر نے کے عزائم کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں پارٹی نے اتوار (14 دسمبر 2025 ) کو دہلی کے رام لیلا میدان میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا ہے۔ اس عظیم ریلی کے ذریعہ کانگریس حکومت اور الیکشن کمیشن پر ملی بھگت کا الزام لگا تے ہوئے انہیں کٹگھرے میں کھڑا کرے گی۔
-
فیض حمید نے کور کمانڈر کی حیثیت سے بھی عمران خان کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی تھی: پاکستانی وزیر دفاع
Dec ۱۳, ۲۰۲۵ ۱۷:۰۱پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) فیض حمید نے کور کمانڈر کی حیثیت سے بھی عمران خان کو سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی تھی۔
-
عوامی طاقت نے یورپی ملک بلغاریہ کی حکومت کو اُکھاڑ پھینکا
Dec ۱۲, ۲۰۲۵ ۰۰:۲۵بلغاریہ میں کئی ہفتوں کے عوامی احتجاج کے بعد بالآخر حکومت نے جمعرات کو استعفیٰ دے دیا۔
-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
تحریکِ تحفظِ آئینِ پاکستان کے پلیٹ فارم سے پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی میں رابطہ متوقع
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۹:۳۲پاکستان تحریکِ انصاف نے پیپلز پارٹی سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔
-
راہل گاندھی نے مودی حکومت سے پوچھے تین اہم سوال! چیف جسٹس آف انڈیا (CJI) کو الیکشن کمیشن کے انتخابی پینل سے کیوں ہٹایا گیا؟
Dec ۱۰, ۲۰۲۵ ۱۳:۴۴کانگریس کے سینئر لیڈر اور لوک سبھا میں قائدِ حزبِ اختلاف راہل گاندھی نے بدھ کو حکومت اور الیکشن کمیشن پر سخت حملہ بولتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ آخر چیف جسٹس آف انڈیا کو الیکشن کمیشن سے متعلق افسران کے تقرر کی کمیٹی سے کیوں ہٹا دیا گیا۔ راہل گاندھی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں تین ضروری اور سیدھے سوال اٹھائے جنہوں نے سیاسی ماحول میں نئی گرما گرمی پیدا کر دی ہے۔