ہیٹی کے جزیرہ نما جنوبی علاقے میں سڑک پر ایندھن کے ٹرک کے دھماکے میں چوبیس افراد ہلاک اور چالیس افراد زخمی ہو گئے جن میں سے نصف بری طرح سے جھلس گئے۔
پاکستان کے شہر کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں آج صبح آگ لگ گئی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے قابو پا کر اسے بجھا دیا۔
کویت میں رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی میں بچوں کے ایک اسپتال میں پیش آنے والے آتشزدگی کے ہولناک واقعہ کے بعد وہاں کے لیفٹیننٹ گورنر سانحے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
دہلی کے وویک وہار علاقے میں بچوں کی دیکھ بھال کرنے والے ایک اسپتال ’نیوبورن بیبی کیئر ہاسپٹل‘ میں آگ لگنے سے 7 نوزائیدہ بچوں کی موت ہوگئی جبکہ 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
ہندوستان کی ریاست بہار میں لوک مانیہ تلک اسپیشل ٹرین کی ایک بوگی میں آگ لگنے کی خبر ہے۔
ہندوستان کی ریاست اترپردیش کے صدر مقام لکھنؤ میں ایک گھر میں سلینڈر کے دھماکے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔
بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک 6 منزلہ شاپنگ مال میں بھیانک آگ لگنے سے کم از کم 46 افراد کی موت ہوگئی اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
ہندوستان کی ریاست تمل ناڈو سے ایک پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہونے کی خبر ہے جس میں 5 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ہردا کے بیراگڑھ علاقے میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں بھیانک آتش زدگی اور زوردار دھماکوں کے نتیجے میں مرنے والوں کی تعداد 13 تک پہنچ گئی ہے اور زخمی ہونے والوں کی تعداد کم سے کم 200 بتائی گئی ہے۔