پاکستان کے محکمہ موسمیات نے آج سے 7 جون تک ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے جھکڑ چلنے کی پیش گوئی کی ہے، جس کے باعث رواں ہفتے گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان ہے۔
ہندوستان کی ریاست مغربی بنگال میں ریمال نامی طوفان نے دستک دے دی جس کے بعد بعض علاقوں میں اسکے تباہ کن اثرات سامنے آنا شروع ہو گئے۔
انڈونیشیا کے مغربی صوبے سماترا میں شدید بارشوں کے باعث سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے کم از کم 34 افراد جاں بحق اور 16 لاپتا ہوگئے ہیں۔
پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے افغانستان میں تباہ کن سیلاب میں ہونے والے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
گوادر میں سیلاب کے سبب جمع ہونے والا پانی گھروں میں داخل ہونے سے درجنوں بستیاں اور تجارتی مراکز منہدم ہو گئے ہیں۔
برطانیہ میں مسلسل چوتھے دن شدید طوفان اور سیلاب کے باعث نقل و حمل کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے۔
ہندوستان کی 2 ریاستوں گجرات اور مدھیہ پردیش میں بے موسم بارش اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں دو درجن سے زیادہ افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
گزشتہ 5 روز سے ہونے والی مسلسل بارشوں سے نیویارک کے مختلف حصے زیر آب آگئے۔ پانی کے ریلوں نے سڑکوں کو ندی نالوں میں تبدیل کردیا۔ زیرزمین ٹرین کے نظام کو پانی بھرنے کے باعث بند کردیا گیا۔
مشرقی لیبیا کی حکومت کے وزیر اعظم اسامہ حماد نے کہا کہ درنا شہر سیلاب سے تباہ ہوگیا ہے۔ دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور ہزاروں لاپتہ ہیں۔
صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے دریائے ستلج میں پانی کی سطح بڑھنے سے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی ہے۔