-
امریکہ کے بعد اب ایک اور ملک نے ہندوستان پر 50 فی صد ٹیرف لگا دیا
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۲:۴۲امریکہ کے بعد اب میکسیکو نے بھی ہندوستان پر 50 فی صد ٹیرف عائد کردیا ہے۔
-
ظالم وندے ماترم کی بات نہیں کر سکتا، صرف مظلوم ہی وندے ماترم بولیں گے، تعجب ہے بی جے پی اس کی بات کر رہی ہے: کپل سبل
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۱۱:۰۲اتر پردیش سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ (آزاد) کپل سبل نے بدھ یعنی10 دسمبر کو کہا کہ وندے ماترم صرف مادر وطن کی حفاظت کا فرض نہیں ہے، بلکہ مظالم کے خلاف احتجاج کرنا بھی ہے۔
-
بنت رسولۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت, یوم خواتین اور یوم مادر، ایران سمیت دنیا بھر میں جشن کا ماحول
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۹:۳۸بیس جمادی الثانی بنت رسولۖ، ام ابیہا، صدیقہ کبری، حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت باسعادت ہے۔ سحر اردو کی جانب سے اپنے تمام محترم قارئین اور ناظرین کی خدمت میں ہدیہ تبریک تہنیت پیش کرتے ہیں۔
-
کیا پارلیمنٹ میں امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا؟ راہل- پرینکا نے کی سخت تنقید
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۳:۰۰لوک سبھا میں ’انتخابی اصلاحات‘ پر بحث آج ختم ہو گئی۔ 2 دنوں تک چلی اس بحث کا جب مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جواب دے رہے تھے، تو کچھ اپوزیشن لیڈران مایوس کے ساتھ ساتھ ناراض بھی نظر آئے۔ لوک سبھا میں حزب اختلاف کے قائد راہل گاندھی بھی ان لیڈران میں شامل ہیں، جو امت شاہ کے جواب سے مطمئن نہیں ہیں۔ انھوں نے اس سلسلے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں وزیر داخلہ امت شاہ کا ’ووٹ چوری‘ پر دیا گیا جواب ان کی گھبراہٹ ظاہر کر رہا تھا۔ ان کا جواب گھبرایا ہوا، دفاعی جواب ہے۔
-
وَنڈے بلے بازی رینکنگ کے ٹاپ-10 میں 4 ہندوستانی کرکٹر, روہت نمبر-1 پر برقرار وراٹ کوہلی چھلانگ مار کر نمبر-2 پر پہنچے
Dec ۱۱, ۲۰۲۵ ۰۲:۳۱ہندوستان کے 2 مایہ ناز بلے باز روہت شرما اور وراٹ کوہلی کرکٹ کے ٹی-20 اور ٹیسٹ فارمیٹ کو الوداع کہہ چکے ہیں، لیکن وَنڈے کرکٹ میں ان کی خوب طوطی بول رہی ہے۔ حالت کچھ ایسی ہے کہ حریف گیندبازوں کی لاکھ کوششوں کے بعد بھی ’رو-کو‘ یعنی روہت اور کوہلی رُکتے ہوئے نظر نہیں آ رہے ہیں۔ اس کا اندازہ پہلے آسٹریلیا اور اب جنوبی افریقہ کے خلاف وَنڈے سیریز میں صاف طور پر دیکھنے کو ملا۔
-
ہندوستان، ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کیمشن کے انتخاب کی روش میں اصلاح کا مطالبہ
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۸ہندوستان کی اپوزیشن جماعتوں نے ایس آئی آر کے خاتمے اور الیکشن کمشنروں کی تقرری کے عمل میں تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے
-
عشرہ اردو پروگرام اختتام پذیر, دس روز تک مختلف ادبی و علمی نشستوں کا ہوا انعقاد
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۷:۲۹ہندوستان کی ریاست مہاراشٹرا کے مرکزی شہر ممبئی میں اردو کارواں کا عشرہ اردو پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔
-
ہندوستان: وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر، حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا+ ویڈیو
Dec ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۴:۰۳وندے ماترم پر ممبر پارلیمنٹ سید آغا روح اللہ مہدی کی زبردست تقریر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ انھوں نے ہندوستان کی حکمراں جماعت کے سوالوں کا جواب بھی قرآن کی روشنی میں دیا۔
-
ہندوستان: انڈیگو کے بعد ایک اور اقتصادی سونامی، شیئر بازار میں آیا زبردست زلزلہ، 8 لاکھ کروڑ روپے ڈوبے
Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۷:۴۵ہندوستان میں ایک کے بعد ایک اقتصادی جھٹکے لگ رہے ہیں۔ ان سب ہی جھٹکوں کی وجہ سے سب سے زیادہ عام آدمی کو نقصان پہچ رہا ہے۔ پیر کو شیئر بازار میں زبردست زلزلے کے جھٹکے دیکھنے کو ملے۔ جس کی وجہ سے چند گھنٹوں میں ہی سرمایہ کاروں کے 8 لاکھ کروڑ روپے ڈوب گئے۔
-
ہندوستان: انڈیگو کی دوسو سے زیادہ پروازیں آج بھی منسوخ، مسافروں کی پریشانیوں کا سلسلہ جاری
Dec ۰۸, ۲۰۲۵ ۱۳:۲۷میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندوستان کی سب سے بڑی پرائیویٹ ایئر لائن انڈیگو کی تقریباً 224 پروازیں آج ملک کے تمام بڑے ہوائی اڈوں پر منسوخ کر دی گئی ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کی پریشانیاں ابھی دور نہیں ہوئی ہیں۔