اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی کو تاریخ میں بے مثال قرار دیا ہے
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف جنرل علی فدوی نے کہا ہےکہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو یقینی طور پر سزا دیں گے۔
میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق مصر، اپنے سرحدوں کے قریب واقع غزہ کی گذرگاہوں میں صیہونی فوجیوں کی موجودگی کا مخالف ہے۔
القسام بریگیڈ نے غزہ کے شمال کو اس کے جنوب سے الگ کرنے والی پٹی نتساریم میں گھات لگا کر کئے گئے حملوں کی تصاویر شائع کی ہیں۔
فلسطینی ذرائغ ابلاغ کے مطابق غزہ میں ایک اور صحافی شہید ہوگیا ہے۔
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربین نے کہا ہے کہ غزہ کے باشندوں کا قتل عام ان ہتھیاروں سے کیا جا رہا ہے جو امریکہ اور برطانیہ نے صیہونی حکومت کو دیئے ہيں۔
امریکی یونیورسٹیاں، جنگ غزہ کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لئے سخت ترین قوانین پر عمل کررہی ہیں جنہیں یونیورسٹی اساتذہ اور طلبا کی تنظیموں نے آزادی بیان کے منافی قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے یونیسیف نے غزہ میں بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی شہادتوں پر مغربی ممالک کی خاموشی کو اپنی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
جنوبی غزہ پر صیہونی فوج کی بمباری میں کم سے کم بیس افراد شہید ہوگئے ہيں۔
ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ نے کہا کہ تجربے سے ثابت ہوچکا ہے کہ صیہونیوں کی فوجی اور سیکورٹی بربریت کے خلاف خاموشی اس شیطانی مخلوق کو مزید گستاخ بنا رہی ہے۔