روس پر حملے کے لئے دور مار میزائلوں کے استعمال کے لئے مغرب سے اجازت لینے کی یوکرین کی جاری کوششوں کے درمیان روس کی قومی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ دیمیتری مدودف نے یوکرینی دارالحکومت کو پوری طرح تباہ کردینے کی دھمکی دی ہے۔
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اتوار کے روز تل ابیب کے خلاف فوج کے منفرد میزائل آپریشن کی تفصیلات کا اعلان کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ واقعہ صیہونی دشمن کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے۔
پاکستان نے اپنے میزائلی پروگرام کے خلاف امریکی پابندیوں کو مخاصمانہ قرار دے دیا ہے۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ فلسطینیوں کے خلاف صیہونی دشمن کا ساتھی ہے اور اگر امریکہ نہ ہوتا تو صیہونی حکومت اس قسم کے جرم کا ارتکاب نہ کرتی۔
امریکہ اور برطانیہ کے سربراہان نے ایک بار پھر بچوں اور خواتین کی قاتل صیہونی حکومت کی حمایت پر تاکید کی ہے۔
ہندوستانی نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمز نے اپنے حالیہ مشن اور بوئنگ کی واپسی میں تاخیر کے بارے میں میڈیا کو آگاہ کیا ہے۔
پوپ فرانسس نے امریکا کے دونوں سرفہرست امیدواروں کی مخالفت کردی۔
آئی آر جی سی کے کمانڈر انچیف نے کہا ہے کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں بلکہ آگے بڑھتے رہیں گے۔
امریکا کے سابق صدر اور ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس کے ساتھ ایک اور مباحثہ کرنے سے انکار کردیا۔
اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندے نے بیرون ملک مخالفین کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کے سلسلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف الزامات کی تردید کرتے ہوئے اسے صیہونی حکومت اور دہشت گرد منافقین کی حرکت قرار دیا ہے۔