May ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۵۲ Asia/Tehran
  • ایران نے کیا خلیج فارس کے ممالک سے مذاکرات کا خیرمقدم

نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے سیاسی امور نے کہا ہے کہ ایران، خلیج فارس کے ہر ایک ملک سے باہمی احترام اور مفادات بر مبنی متوازن اور تعمیری تعلقات قائم کرنے کیلئے مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور سید عباس عراقچی نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں خلیج فارس کے ممالک کے ساتھ مذاکرات کا خیرمقدم کرتے ہوئے ایران اور امریکہ کے درمیان کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کیا ہے۔

واضح رہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ اتوار کے روز اپنے علاقائی دورے کے پہلے مرحلے میں عمان پہنچے جہاں انہوں نے عمانی وزیر خارجہ یوسف بن علوی کیساتھ ملاقات کی۔

ہونے والی ملاقات میں دونوں فریقین نے علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا۔

یاد رہے کہ عمان کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے اس عزم کا اعادہ کیا تھا کہ ان کا ملک ایران اور امریکہ کے درمیان حالیہ کشیدکی کو ختم کرنے کیلئے ثالثی پر تیار ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ نائب ایرانی وزیر خارجہ دورہ عمان کے بعد کویت اور قطر کے ممالک کا دورہ کریں گے۔

ٹیگس