Jan ۰۴, ۲۰۲۱ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • سعودی اتحاد کے فوجی اڈے میں دھماکہ

غیر ملکی ذرائع نے یمن میں جارحیت کرنے والے سعودی اتحاد کے ایک فوجی اڈے میں دھماکے کی خبر دی ہے۔

قطر کے الجزیرہ ٹی وی کے مطابق یمن کے صوبے ابین میں سعودی عرب کی ایک فوجی چھاؤنی میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔ اس واقعے کی تفصیلات اور ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان کی اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہیں۔

یاد رہے کہ سعودی عرب اپنے اتحادیوں کے ہمراہ مارچ دوہزار پندرہ سے یمن میں بہیمانہ جارحیت میں مصروف ہے اور سعودی عرب کے براہ راست زمینی و فضائی حملوں کے نتیجے میں اب تک سترہ ہزار سے زائد عام شہری شہید اور دسیوں ہزار زخمی ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں یمنی دربدری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہو ئے ہیں۔

اسکے علاوہ سعودی جارحیت اور اسکے مکمل محاصرے کے باعث دسیوں لاکھ یمنی اور بالخصوص بچے وبائی امراض اور بھوک مری کے شدید خطرات سے روبرو ہو چکے ہیں۔اس انسانیت سوز جارحیت میں مغربی ممالک بالخصوص امریکہ کے علاوہ غاصب صیہونی ٹولہ بھی سعودی عرب کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

ٹیگس