ہندوستانی پارلیمان سے اراکین کی معطلی کا سلسلہ آج بھی جاری رہا اور اپوزیشن کے مزید 49 اراکین کو معطل کردیا گیا۔ اس اقدام کو ہندوستانی پارلیمانی تاریخ کی سب سے بڑی کارروائی بتایا جا رہا ہے۔
ہندوستانی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے آج 78 اپوزیشن اراکین کو معطل کردیا گیا جو کہ ایک ریکارڈ تعداد ہے۔
ہندوستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر پیر پھیلا رہا ہے اور گزشتہ 24 گھنٹے میں 5 افراد کی جان لے چکا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں ڈر اور خوف کا ماحول ہے۔
ہندوستان کی ریاست گجرات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں دنیا کے سب سے بڑے آفس کمپلیکس کا افتتاح ہوگیا۔
ہندوستان میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ مرکزی حکومت اور 15 ریاستوں کی حکومتوں میں ایک بھی مسلم وزیر نہیں ہے۔
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر کےعلاقے ناگپور میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے کم سے کم 9 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
جمعیت علمائے ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا ہے کہ جہاں رام مندر بن رہا ہے وہ رام جنم بھومی نہیں ہے بلکہ بابری مسجد ہے۔
دوسرا انڈین اینیمیٹر یونین فلم فیسٹیول دو ایرانی انیمیشن کے انتخاب کے ساتھ ختم ہو گیا۔
ہندوستان میں کانگریس پارٹی نے حکمراں بی جے پی پر پارلیمنٹ میں سیکیورٹی کے مسئلے پر سیاست کرنے کا الزام لگایا ہے۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنا دورۂ ہندوستان منسوخ کردیا ہے۔ ان کو ہندوستان کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں مہمان خصوصی کے طورپر شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔