Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۲۵ Asia/Tehran
  • آئی آر جی سی کی فوجی مشقوں کا آغاز، خاص جنگی وسائل کا ہو گا استعمال

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ نے آج جمعے سے خلیج فارس میں اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمیرل علی رضا تنگسیری نے کہا ہے کہ ان بحری مشقوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحری طاقت کی صرف ایک جھلک پیش کی جائے گي۔ ایڈمیرل تنگسیری نے ان فوجی مشقوں کا پیغام پڑوسی ملکوں کے لئے امن و دوستی اور علاقے سے باہر کی طاقتوں کا مقابلہ کرنا قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ ان فوجی مشقوں سے ثابت ہوجائے گا کہ اسلامی جمہوریہ کے اندر علاقے میں امن قائم کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے کمانڈر نے نیوی کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیتے ہوئے ان فوجی مشقوں میں تیز رفتار کرافٹ، زمین سے سمندر اور زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں جیسے جنگي وسائل کا استعمال کئے جانے کی خبر دی ہے۔

 

ٹیگس