Jan ۲۴, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۷ Asia/Tehran
  • کیا آپ غزہ میں شکست کھانے والے چار گروہ کو جانتے ہیں؟ ایران کو دھمکی دینے والوں کو آیت اللہ خاتمی کا جواب

تہران کے خطیب نماز جمعہ نے کہا ہے کہ امریکہ کی دشمنی اور زیادتیوں کا مقابلہ کرنے کا واحد راستہ مزاحمت کا جاری رہنا ہے-

سحرنیوز/ایران:   تہران میں خطیب نماز جمعہ آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا کہ جس طرح مزاحمت و استقامت کے ذریعے غزہ فتح ہوا ہے، اسی طرح ہم ایک دن نماز جمعہ کے دوران امریکہ کی شکست کا بھی جشن منائیں گے۔ تہران میں خطیب نماز جمعہ نے مزید کہا کہ دنیا کو معلوم ہونا چاہیے کہ امریکہ کے بارے میں حکومت کا موقف بھی، امام خمینی (رح) اور رہبر انقلاب اسلامی کا بیان کیا ہوا موقف ہے۔ بانی انقلاب اسلامی امام خمینی رح نے فرمایا تھا کہ امریکہ سب سے بڑا شیطان ہے اور رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے بھی بارہا اسی موقف کا اعادہ کیا ہے-

آیت اللہ سید احمد خاتمی نے غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں کہا کہ یہ جنگ بندی غاصب صیہونی حکومت کے لیے ایک یقینی اور حتمی شکست ہے کہ جس کا ثبوت اس کے حکام کی جانب سے پے در پے استعفے دینا ہے۔ آیت اللہ خاتمی نے کہا کہ وہ نعرے لگاتے تھے کہ حماس کو نابود کردیں گے، لیکن تحریک حماس نہ صرف نابود نہیں ہوئی بلکہ ایک طاقت بن کر ابھری ہے۔ تہران میں خطیب نماز جمعہ نے غزہ میں شکست خوردہ چار گروہوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں شکست کھانے والے چار گروہ امریکہ، صیہونی حکومت، یورپی ممالک اور انسانی حقوق کی تنظیمیں ہیں۔

آیت اللہ خاتمی نے نئے امریکی صدر کے طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کے برسر اقتدار آنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم کے لیے ریپبلکن اور ڈیموکریٹس میں کوئی فرق نہیں ہے- بدقسمتی سے امریکا نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد سے اب تک، ایران کے خلاف انتہائی شرمناک اقدامات کئے ہيں- آیت اللہ خاتمی نے ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی حالیہ دھمکیوں کے جواب میں بھی کہا کہ ایران پر فوجی حملہ کام نہیں آئےگا۔ آج کا ایران کل کا ایران نہیں ہے، بلکہ ایک طاقتور ایران ہے جو تمہارا مقابلہ کرے گا۔

 

ٹیگس