ہندوستان کا ایٹمی وارہیڈ کی صلاحیت والے جدید اگنی پرائم بلیسٹک میزائل کا تجربہ
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان نے نئی نسل کے جدید اگنی پرائم بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج ایک ہزار سے لے کر دو ہزار کلومیٹر تک ہے۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہندوستان نے نئی نسل کے جدید اگنی پرائم بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جس کی رینج ایک ہزار سے لے کر دو ہزار کلومیٹر تک ہے۔
ہندوستانی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ ٹیسٹ فلائٹ کے دوران میزائل نے زیادہ سے زیادہ فاصلہ تک سفر کیا اورتمام مطلوبہ اہداف کامیابی سے حاصل کرلئے گئے۔ اس تیسرے مسلسل اگنی پرائم بلیسٹک میزائل کے ٹیسٹ کے بعد اس کی درستی اورقابل اعتماد ہونے کا یقین حاصل کرلیا گیا ہے۔
جمعہ کے روز صبح 9:45منٹ پرہونے والے اگنی پرائم کے اس تجربے کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔ یہ میزائل تجربہ اڑیسا میں ایک موبائل لانچر سے کیا گیا۔
ہندوستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اگنی پرائم دو مراحل پر مشتمل ٹھوس پروپیلنٹ والا ایک میزائل ہے جو دوہری نیوی گیشن اور گائیڈنس سسٹم سے لیس ہے۔
ہندوسان نے اس نئی نسل کے اگنی پرائم کا پہلا تجربہ گزشتہ سال جون میں، دوسرا تجربہ اس کے چھ ماہ بعد دسمبر میں کیا تھا۔
ہندوستانی ذرائع کے مطابق اس میزائل کو وزن اگنی 3 سے 50فیصد کم ہے اور اس میں نیا جدید گائیڈنس سسٹم نصب کیا گیا ہے، اس کے علاوہ اس سائز بھی چھوٹا ہے جس کی وجہ سے اسے ریل یا روڈ پر سے بھی فائر کیا جاسکتا ہےاورلمبے عرصے تک محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔
یاد رہے کہ ہندوستان اور پاکستان دو ایٹمی ہتھیاروں سے مسلح ریاستیں ہیں جن کے تعلقات ان ممالک کی برطانیہ سے آزادی کے بعد خراب چلے آرہے ہیں اور دونوں ممالک کشمیر کے مسئلہ پر کئی جنگیں بھی کرچکے ہیں اور ایک دوسرے کے مقابلے میں مختلف ہتھیاروں اورمیزائلوں کے تجربات کرتے رہتے ہیں۔