Jun ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۸:۱۷ Asia/Tehran
  • ہندوستان میں کوئی مذہبی، نسلی اور صنفی امتیاز نہیں: نریندر مودی

ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کی تردید کی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: رائٹرز کے مطابق ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے دورہ امریکا میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کے آئین اور ان کی حکومت نے ثابت کیا ہے کہ جمہوریت ڈیلیور کرسکتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ ان کی حکومت میں ذات، مذہب اور صنف سے متعلق کسی امتیاز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران ایک صحافی نے ان سے پوچھا کہ آپ اپنے ملک میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے حقوق بہتر کرنے اور آزادی اظہار کے لئے کیا کر رہے ہیں تو مسٹر مودی نے کہا کہ اس کو بہتر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ وائٹ ہاؤس کے سامنے بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کرکے پریس کانفرنس میں ان کے بیان کو مسترد کردیا ہے۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مسٹر مودی کا یہ کہنا غلط ہے کہ ان کی حکومت میں کوئی مذہبی امتیاز نہیں پایا جاتا۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان کی تقریبا سبھی اپوزیشن پارٹیاں مسٹرمودی کی قیادت میں بی جے پی حکومت کو ملک میں مذہبی منافرت پھیلنے اور سماج کے تقسیم ہونے کا ذمہ دار قرار دیتی ہیں۔
ہندوستان کے وزیر اعظم نریندر مودی اپنا دورہ امریکا مکمل کرکے، مصر روانہ ہوگئے ہیں ۔

ٹیگس