Jun ۲۷, ۲۰۲۴ ۱۲:۵۰ Asia/Tehran
  • کشمیر میں 3 عسکریت پسند جاں بحق

ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں ہندوستانی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے کہا ہے کہ پولیس نے بدھ کی صبح جب تلاشی مہم شروع کی تو انہیں تین عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع ملی، جس کے بعد آپریشن شروع کیا گیا اور کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے انکاؤنٹر میں سیکورٹی فورسز نے تینوں عسکریت پسندوں کو مار گرایا۔

پولیس نے بتایا کہ انکاؤنٹر ڈوڈا ضلع کے گندوہ علاقے کے بجاد گاؤں میں صبح تقریباً 9.50 بجے شروع ہوا۔ ایک افسر نے دعوی کیا کہ گاؤں میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں انٹیلی جنس رپورٹ کی بنیاد پر، پولیس، سی آر پی ایف اور فوج نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔

انہوں نے دعوی کیا کہ آپریشن میں تین غیر ملکی عسکریت پسند مارے گئے ۔ تصادم کے مقام سے امریکی ساختہ M4 کاربائن سمیت بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

ٹیگس