ہندوستان: سید حسن نصراللہ کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار + ویڈیو
حزب اللہ لبنان کے سکریٹری جنرل کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ہندوستان کے متعدد علاقوں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔
سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان کے زیر انتظام جموں کشمیر میں جیسے ہی سید حسن نصر اللہ کی شہادت کی خبر پھیلی ویسے ہی لوگ سڑکوں پر جمع ہونے لگے۔ اسی طرح کے مظاہرے شوپیان، کاندر بل، چرار شریف، حضرت بل، کرگل، لیہ اور لداخ سمیت دوسرے علاقوں میں بھی ہوئے۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں بھی سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر پر لوگ سڑکوں پر نکل آئےسری نگر سے ہمارے نمائندے کے مطابق حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی شہادت کی خبر نشر ہوتے ہی ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کے مختلف علاقوں میں لوگ ماتم کناں سڑکوں پر نکل آئے۔کشمیری عوام نے اپنے ہاتھوں میں سید حسن نصراللہ کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں اور امریکا مردہ باد، اسرائیل مردہ باد، اللہ اکبر - خامنہ ای رہبر کے نعرے لگارہے تھے۔لوگوں نے اسی کے ساتھ فلسطین کی آزادی کے حق میں بھی نعرے لگائے ۔ کشمیری مظاہرین نے اپنے نعروں میں امریکا اور اسرائیل کی حمایت کرنے والوں کی مذمت میں بھی نعرے لگائے ۔ہندوستان کے دیگر علاقوں میں بھی سید حسن نصراللہ کی شہادت پر مظاہروں کی خبر ہے۔اسی طرح کے مظاہرے پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی کئے جانے کی رپورٹیں ملی ہیں۔اسی طرح کے مظاہرے لکھنو، حیدرآباد، ممبئی، دہلی اور دیگرعلاقوں میں بھی منعقد ہوئے۔مظاہرے میں شامل افراد اسرائیل کے خلاف نعرے لگا رہے تھے اور اس کے مکمل بائیکاٹ کا مطالبہ کر رہے تھے۔