Feb ۱۶, ۲۰۲۵ ۲۰:۰۹ Asia/Tehran
  • مہاکمبھ کی تیاریوں کو لے کر مودی اور یوگی حکومت کی کھلی پول، دہلی سے پریاگراج تک حادثے پر حادثہ

ہندوستان میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی شب بھگدڑ مچنے کےواقعے کے بعد حزب اختلاف نے بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستان میں نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر ہفتے کی شب بھگدڑ مچنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ ہندوستان کے میڈیا ذرائع کے مطابق بھاری بھیڑ کی وجہ سے پیش آنے والے اس واقعے میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھکر اٹھارہ ہو گئی ہے۔ واقعہ کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا حکم دیاگیا ہے اور الہ آباد مہاکمبھ کے لیے چار خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

رپورٹوں سے پتہ چلا ہے کہ الہ آباد میں مہا کمبھ کے لیے ٹرین خدمات اور بہت زیادہ رش کی وجہ سے پلیٹ فارم نمبر چودہ اور پندرہ پر افراتفری مچ گئی، جس سے بھگدڑ کی صورت حال پیدا ہوگئی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریلوے اور دہلی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا۔ بھگدڑ کے واقعے کے بعد حزب اختلاف نے انتظامات کو لے کر بی جے پی حکومت پر کڑی تنقید کی ہے۔

 

ٹیگس