Mar ۰۶, ۲۰۲۵ ۱۷:۳۴ Asia/Tehran
  • ہندوستان برطانیہ سے برہم، وزیر خارجہ پر حملے کی کوشش اور ہندوستانی قومی پرچم کی توہین کی شدید مذمت

ہندوستان نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کے دورہ برطانیہ کے دوران خالصتانی علیحدگی پسندوں اورانتہا پسندوں کے ذریعہ ہنگامہ اور ہندوستانی قومی پرچم کی توہین کی شدید مذمت کی ہے اور برطانوی سیکورٹی ایجنسیوں کی بے عملی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

سحرنیوز/ہندوستان: میڈیا کے سوال کا جواب دیتے ہوئےوزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہا ہم نے وزیر خارجہ کے دورہ برطانیہ کے دوران سیکورٹی کی خلاف ورزی کی فوٹیج دیکھی ہے۔ ہم علیحدگی پسندوں اور انتہا پسندوں کے اس چھوٹے گروپ کی اشتعال انگیز سرگرمیوں کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم ایسے عناصر کی جانب سے جمہوری آزادی کے غلط استعمال کی مذمت کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایسے معاملات میں میزبان حکومت اپنی سفارتی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے پورا کرے گی۔

قابل ذکر ہے کہ خالصتانی دہشت گردوں نے لندن میں ڈاکٹر جے شنکر کا راستہ روکنے کی کوشش کی، ہندوستان مخالف نعرے لگائے اورہندوستانی پرچم پھاڑ دیا جبکہ وہاں موجود مقامی سکیورٹی اہلکار مداخلت کرنے کے بجائے مکمل طور پر غیر فعال اور لاتعلق بنے رہے۔

 

ٹیگس