May ۰۷, ۲۰۲۵ ۱۱:۴۹ Asia/Tehran
  • پاکستان پر حملے کے فورا بعد ہندوستانی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ

پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد ہندوستان کی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کر کےانہیں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا

سحرنیوز/ہندوستان:  ہندوستانی میڈیا کے مطابق نئی دہلی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان پر حالیہ حملے سے متعلق ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر نے امریکی وزیر خارجہ کو فوری طور پر اعتماد میں لیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق کہ پاکستانی سرزمین پر ہندوستانی حملے کے بعد عالمی سطح پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ اس حوالے سے واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال نے میزائل حملوں کے فوری بعد امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ کیا اور انہیں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

ٹیگس