Jun ۰۹, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۰ Asia/Tehran
  • 6 مسافروں کی موت کے درمیان مودی حکومت کا گیارہ سالہ جشن، اپوزیشن نے این ڈی اے حکومت کی کھولی پول

ممبئی سے لکھنو جارہی پشپک ٹرین سے گرکر چھے مسافروں کی موت ہوگئی۔

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح پشپک ایکسپریس ممبئی سے لکھنو کے لئے روانہ تھی کہ تھانے میں دیوا- کوپر ریلوے اسٹیشن کے درمیان کچھ مسافر ٹرین سے گرگئے۔ اس واقعے میں چھے مسافروں کی موت ہوگئی۔ جبکہ متعدد مسافر زخمی بھی ہوئے ہیں واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو فورا اسپتال پہنچا دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے ممبئي ٹرین حادثے مودی حکومت پر شدید حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جب مودی حکومت گیارہ سال کی خدمت کا جشن منارہی ہے تب ملک کی حقیقت ممبئی سے سامنے آرہی دردناک خبر میں نظرآتی ہے۔ راہل گاندھی نے ممبئی ٹرین حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حالت میں ٹرینیں بھیڑ اور بدانتظامی کی علامت بن چکی ہيں مودی حکومت دوہزار سینتالیس کے خواب فروخت کررہی ہے۔ 

ہندوستان میں بی جے کی قیادت میں تیسری حکومت کے ایک سال پورے ہونے پر حزب اقتدار نے جہاں اپنی کامیابی کے دعوے کئے ہیں وہیں اپوزیشن نے حکومت کو پوری طرح ناکام قرا ردیا ہے۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بی جے پی اور وزیراعظم مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے آج گیارہ سال پورے اور تیسری حکومت کو ایک سال مکمل ہونے پر بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈّا نے ایک پریس کانفرنس میں پچھلے گیارہ برسوں کی مودی حکومت کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے دعوی کیا بی جے پی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت نے دفعہ تین سو ستر کوختم اور تین طلاق جیسے مسائل کو حل کیا اور اپنی معیشت کو مضبوط بنایا۔

دوسری جانب حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے صدر ملکا ارجن کھڑگے نے مودی کی تیسری مدت کار کو ایک سال اور بی جے پی کو مرکز میں آئے گیارہ سال ہونے پر مودی حکومت پر شدید تنقید کی اور کہا کہ گذشتہ گیارہ برسوں میں مودی حکومت نے ہندوستانی جمہوریت ، معیشت اور سماجی تانے بانے کو شدید نقصان پہنچایا ہے کانگریس کے صدر نے کہا کہ مودی حکومت نے معاشرے میں نفرت اور خوف کو پھیلایا ہے جبکہ اس نے جی ڈی پی شرح ترقی کوپانچ سے چھے فیصد کی عادت ڈال دی جو یوپی اے حکومت میں اوسطا آٹھ فیصد ہوا کرتی تھی۔

 

ٹیگس