Aug ۲۷, ۲۰۲۵ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • ہندوستان پر 50 فیصد امریکی ٹیرف نافذ العمل

ہندوستان پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف آج سے نافذ ہوگیا.

سحرنیوز/ہندوستان: ہندوستانی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ہندوستان پر پچیس فیصد اضافی ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹیرف کی ڈیڈ لائن آج ختم ہو گئی۔

اس طرح اب ہندوستان پر مجموعی طور پر پچاس فیصد امریکی ٹیرف نافذ ہو چکا ہے۔ نئے ٹیرف سسٹم کی وجہ سے ہندوستان کو کچھ سیکٹروں میں نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

امریکا نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا بڑھا ہوا ٹیرف ان ہندوستانی مصنوعات پر نافذ ہوگا جنہیں ستائیس اگست دوہزارپچیس کو ای ڈی ٹی کے مطابق لایا گیا ہے یا گودام سے نکالا گیا ہے۔ بشرطیکہ انہیں ملک میں استعمال کے لیے منظوری دی گئی ہو۔ امریکی اضافی ٹیرف ہندوستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو متاثر کر سکتا ہے۔

ملک کی طرف سے امریکہ کو دس اعشاریہ نو ارب ڈالر کا کپڑا برآمد کیا جاتا ہے۔ہندوستان نے امریکا کے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے کسانوں اور صنعتکاروں کے مفادات سے سمجھوتہ نہیں کرسکتا ۔

ہندوستانی حکومت نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی پر بھی شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی خارجہ پالیسی انتہائي نچلی سطح پر پہنچادی ہے۔  

ٹیگس