Mar ۱۴, ۲۰۲۰ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • مشکل میں کام آنے والوں کو کبھی نہیں بھولیں گے: ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کرونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ایران کی مدد کرنے والے ممالک کی قدردانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام ، مشکل وقت کے دوستوں کو ہرگز فراموش نہیں کریں گے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے ہفتے کے روز ایک ٹوئیٹ میں ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کے ٹوئٹر پیغام اور ٹیلی فونی رابطوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا  کہ چین، ترکی، متحدہ عرب امارات، جرمنی، فرانس، برطانیہ، جاپان، قطر، آذربائیجان اور روس کی جانب سے نقدی امداد اور میڈیکل ساز و سامان موصول ہوئے ہیں ۔

 ایران کے وزیر خارجہ نے جمعرات کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوترش  کے نام ایک خط میں لکھا تھا کہ  کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے میں ایران کے حفظان صحت کے نظام کی سائنسی و علمی صلاحیتوں کے باوجود امریکہ کی جانب سے دواؤں کی فروخت پر عائد پابندیوں نے کورونا کے خلاف جنگ کو مشکل بنا دیا ہے۔

جواد ظریف نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ایران کے خلاف امریکہ کی غیرقانونی اور یکطرفہ پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

 

ٹیگس