Nov ۰۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۳ Asia/Tehran

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے جوانوں کے سامنے امریکہ کیسے خوار ہوا، اردو سبٹائٹل کے ساتھ تفصیلات کو اس ویڈیو میں ملاحظہ فرمائیے۔

ایران کے سامنے امریکہ کی شکست کوئی نیا یا انوکھا اتفاق نہیں ہے۔ سیاسی میدان ہو یا عسکری، گزشتہ دہائیوں میں امریکہ نے بارہا ایران کے سامنے اپنے گھٹنے ٹیکے ہیں۔ اس طویل سلسلے کا آخری واقعہ اُس وقت پیش آیا جب دو روز قبل بحیرۂ عمان میں اپنی کھوکلی طاقت کے نشے میں چور امریکی دہشتگردوں نے اپنی داداگری دکھاتے ہوئے ایران کے تیل کو لوٹ کر لے جانے کی کوشش کی۔

ایران کے دلیر جوان فوراً حرکت میں آئے اور امریکی دہشتگردوں کو لگام دیتے ہوئے انہیں انکے منصوبے میں ناکام بنا دیا۔ ایرانِ اسلامی کے جانبازوں کے بالمقابل امریکی دہشتگردوں کو ہزیمت کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر خوب خفت بھی اٹھانا پڑی تاہم انہوں نے شکست کھانے کے بعد اب تک خاموشی کو ہی ترجیح دی ہے۔

خیال رہے کہ ۴ نومبر ۱۹۷۹ (مطابق ۱۳ آبان ۱۳۵۸ ہجری شمسی) کو ایرانی طلبہ نے امریکی ہیبت کو پاش پاش کرتے ہوئے تہران میں موجود اسکے جاسوسی اڈے (سفارتخانے) پر دھاوا بول کر اُسے اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔ اسی مناسبت سے ایران میں ۴ نومبر کو ہر سال عالمی سامراج کے خلاف مزاحمت کے دن کے بطور مناتے ہیں اور اس سال ۳ نومبر کو سپاہ پاسداران کے دلیر مجاہدوں کے سامنے امریکہ نے ایک بار پھر گھٹنے ٹیکے جس سے اس دن کی خوشی اور جوش و ولولے میں ایک نئی جان پڑ گئی۔

یہ بھی دیکھیئے:

ایرانی تیل بردار بحری جہاز پر ڈاکہ زنی کی امریکی کوشش ناکام

اس طرح شکست ہوئی امریکہ کو۔ ویڈیو

سپاہ پاسداران نے امریکیوں کے بالمقابل اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا: یمنی رہنما

سپاہ کے جوان نے امریکہ کو آنکھیں دکھائیں ۔ ویڈیو

 

 

ٹیگس