Jun ۲۴, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کے ہاتھوں امریکہ کو پھر شکست۔ ویڈیو

ایران کی والیبال ٹیم نے والیبال نینشز لیگ کے ایک حساس اور سنسنی خیز میچ میں امریکی ٹیم کو شکست دیدی۔

ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق والیبال لیگ آف نیشنز کے دوسرے ہفتے میں ایران کی والیبال  ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں امریکہ کو یکے بعدس دیگرے تینوں سیٹ میں شکست دی۔

ایران کی ٹیم نے اس میچ میں امریکہ کی ٹیم کو 18 کے مقابلے میں 25، 27  کے مقابلے میں 29 اور 25 کے مقابلے میں 27 پوائنٹس سے شکست دی۔

ایک دلچسپ بات یہ رہی کہ امریکہ کو اس میچ سے قبل لیگ میں کوئی شکست نہیں ہوئی تھی مگر وہ ایران کے مقابلے میں تسلیم ہو گیا۔

ایران کی والیبال  ٹیم کو جمعہ کے روز  اپنے تیسرے میچ میں برازیل کی والیبال ٹیم کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ یہ مقابلے بلغارستان کے دارالحکومت صوفیہ میں منعقد ہو رہے ہیں۔

ٹیگس