Jul ۲۲, ۲۰۲۲ ۱۶:۴۱ Asia/Tehran
  • دشمن کے بدلتے حربوں کے مطابق اپنے ہتھیار بنانے پر قادر ہیں: ایڈمیرل سیاری

مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر نے بتایا ہے کہ ایران کی فوج کو نئے خطروں کے پیش نظر، جدیدترین دفاعی ٹیکنالوجیوں سے لیس کر دیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کوآرڈینیٹر ایڈمیرل حبیب اللہ سیاری نے بتایا ہے کہ ملک کی افواج کو تمام ضروری دفاعی وسائل تک دسترسی حاصل ہے اور جدید خطروں کے پیش نظر ان کی تیاری مکمل ہے۔  

ایڈمیرل سیاری نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران میزائیل اور ڈرون سمیت جدیدترین بحری اور فضائی ٹیکنالوجی میں خودکفیل ہوچکا ہے جس کی رو سے ہم دشمنوں کے بدلتے حربوں کے مقابلے میں اپنے وسائل میں ضروری تبدیلی لانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا سب پر واضح ہوچکا ہے کہ ایران پر جارحیت کی کسی بھی کوشش کو بلاجواب  نہیں چھوڑا  جائے گا۔

ٹیگس