Aug ۰۲, ۲۰۲۲ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران میں سیلاب کی تباہ کاریاں، 76 افراد جاں بحق

سیلاب نے ایران میں تباہی مچادی اور اب تک اس سے 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے مختلف شہروں من جملہ صوبہ سیستان بلوچستان، کرمان، یزد، مازندران، لرستان اور صوبہ مرکزی اور اسی طرح تہران کے نواحی علاقوں فیروز کوہ اور دماوند میں موسمی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے مختلف حادثات پیش آئے جن کے باعث اب تک کم از کم 76 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 16 افراد لاپتہ بھی ہوئے ہیں۔

سب سے زیادہ جانی نقصان تہران شہر کے مضافات میں پہاڑوں کے بیچ واقع امامزادہ حضرت داؤد علیہ السلام کے حرم اور اُس کے آس پاس کے علاقوں میں ہوا ہے۔

ایران کی وزارت داخلہ میں ڈیزاسٹر منیجمنٹ کے ڈائریکٹر محمد حسین نامی نے کہا کہ ایران کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے 76 افراد جاں بحق ہوئے اور 20 ہزار رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔

ایران  میں سیلاب کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

ٹیگس