Aug ۲۶, ۲۰۲۲ ۲۰:۵۰ Asia/Tehran
  • این پی ٹی کے حوالے سے اسرائیل کے سلسلے میں دنیا ٹھوس موقف اختیار کرے: ایران

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے مشرق وسطی کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کئے جانے اور غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی وار ہیڈز کی مخالفت میں تمام ملکوں کے ٹھوس موقف پر تاکید کی ہے۔

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے جمعے کو نیو یارک میں ہمارے نمائندے سے گفتگو میں این پی ٹی معاہدے کی دسویں کانفرنس میں ایران کی فعال شرکت کا ذکر کیا اور کہا کہ مغربی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے عاری علاقہ قرار دیا جانا اسلامی جمہوریہ ایران کے اہم موضوعات میں سے ایک ہے۔
مغربی ایشیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کئے جانے اور غاصب صیہونی حکومت کے ایٹمی وار ہیڈز کی مخالفت علاقے کے تمام ملکوں کا ایک اہم موضوع ہے خاص طور سے ایسی حالت میں کہ غاصب صیہونی حکومت علاقے میں واحد ایسی حکومت ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہے اور وہ این پی ٹی معاہدے میں شامل ہونے کے لئے بھی تیار نہیں ہے۔
اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب مجید تخت روانچی نے این پی ٹی معاہدے کی دسویں کانفرنس میں ایران کی فعال شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ باعث افسوس ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ممالک نے این پی ٹی معاہدے کی چھٹی شق پر عمل نہیں کیا اور وہ جوہری ہتھیاروں کی جدید کاری میں مصروف ہیں جبکہ انہوں نے اپنے ایٹمی ہتھیار ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹیگس