Sep ۲۰, ۲۰۲۲ ۱۱:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران قطر کو 300 ملین ڈالر کی زعفران برآمد کرے گا، معاہدہ پر دستخط

ایران اور قطر کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں جس کی رو سے ایران قطر کو سالانہ 200 میٹرک ٹن زعفران برآمد کرے گا۔

ایران اور قطر کے درمیان ایک معاہدہ پر دستخط ہوئے ہیں جس کی رو سے ایران قطر کو سالانہ 200 میٹرک ٹن زعفران برآمد کرے گا، دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اس معاہدہ کی مالیت 300 ملین ڈالر ہے۔

رپورٹ کے مطابق قطر میں ایرانی اور قطری تاجروں کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں جس کے مطابق ایران قطر کو 200 میٹرک ٹن زعفران برآمد کرے گا۔ یہ معاہدہ قطری فنانس منسٹر علی احمد آل کواری اور قطری میں ایرانی سفیر کی موجودگی میں ہوا۔ معاہدے کے مطابق 300 ملین ڈالر کے اس معاہدہ کی پہلی کھیپ اکتوبر کے مہینے میں  بھیجی جائے گی۔

ایران میں سالانہ زعفران کی پیداوار 500 میٹرک ٹن سے زیادہ ہے اور ایران زعفران برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے لیکن امریکی پابندیوں کی وجہ سے زعفران کی برآمد میں کمی آ گئی ہے۔

یاد رہے کہ ایران اور قطر کے درمیان تعلقات کا فروغ اس وقت ملا جب  2019ء میں علاقائی عرب ممالک کی جانب سے قطر کا بائیکاٹ کر دیا گیا تھا۔

فٹبال کے عالمی کپ کے دوران ایران نے قطر کو نقل و حمل کے میدان میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے جو اس سال نومبر اور دسمبر میں قطر میں منعقد ہونے جا رہا ہے۔

 

ٹیگس