سراوان میں ایران اور پاکستان کی مشترکہ سرحدی کراسنگ کوہک کھول دی گئی
ایران اور پاکستانی کی مشترکہ سرحدی کراسنگ ایران کے شہر سراوان کے علاقے کوہک میں کھول دی گئی ہے اس سے مقامی لوگوں کے معاشی مسائل کے حل اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق جنرل حسین ظریفی نے سراوان میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان کوہک کی سرحدی گزرگاہ کو کھول دیاگیا ہے تاکہ اس سے سرحدی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کی معاشی طورپر مدداوردونوں ممالک کے درمیان خصوصی اقتصادی موقع فراہم ہوسکیں۔
سپاہ پاسداران کے کمانڈر نے کہا کہ سراوان کے عوام کی ایک بڑی تعداد تجارتی اور اقتصادی میدان میں قابل قدر تجربہ کی حامل ہے، اس سرحدی گزرگاہ کے دوبارہ کھلنے سے عوام کےلئے معاشی سرگرمیوں اور کمائی کے اچھے مواقع فراہم ہوں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک پائیدار سیکورٹی کےلئے روزگارکی فراہمی اوراقتصادی خوشحالی لازم ہیں ، اس عنوان سے علاقے کے لوگوں کو روزگارکی فراہمی سپاہ اور سیستان بلوچستان صوبے میں دیگر اداروں اور شعبوں کی اولین ترجیح ہے۔