ایران نے عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی
ایران نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اللہ تعالی سے عمران خان اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والے دیگر افراد کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان کے علاقے وزیر آباد میں اولڈ کچہری چوک پر لانگ مارچ میں فائرنگ سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت تقریبا 10افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوا۔
تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
ملزم نے عمران خان کا نشانہ لیکر پورا برسٹ فائر کیا۔ حملہ آور کو دیکھ کو پی ٹی آئی کارکن نے پستول پر ہاتھ مارا جس سے اس کا رخ بدل گیا اور کئی لوگ جسم کے نچلے حصوں پر گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے عمران خان کو کنٹینر کے اندر فورا نیچے محفوظ جگہ پر منتقل کیا۔