Nov ۱۹, ۲۰۲۲ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • ایران مخالف قرارداد امریکہ کی تخریبی جدوجہد کا نتیجہ: روس

روس نے آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں پاس ہونے والی ایران مخالف قرارداد کو امریکہ کی تخرینی کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

سحر نیوز/ایران: غیر ملکی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقبل مندوب میخائل اولیانف نے روس کے چینل 24 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ممالک جامع ایٹمی معاہدے کی بحالی کے مقصد سے جاری مذاکرات میں روڑے اٹکانے کے لئے ایٹمی توانائی کی عالمی ایجنسی (آئی اے ای اے) کو استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے جے سی پی او اے کی بحالی کے لئے جاری مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی امریکی کوششوں کو، بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف قرارداد کے پاس ہونے کا سبب قرار دیا۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز امریکہ اور یورپی ٹرائیکا کی تجویز پر آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں ایران مخالف ایک قرارداد منظور کی گئی جس کے حق میں 26 ممالک نے ووٹ ڈالے جبکہ چین اور روس نے اسکی مخالفت کی اور تین ممالک نیوٹرل رہے۔ یہ تیسری ایران مخالف قرارداد ہے جو جامع ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے کے بعد آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز میں صیہونی حکومت کے دباؤ کے سبب منظور کی گئی ہے۔

اس سے قبل اسی قرارداد سے ملتی جلتی دو اور قراردادیں 19جون 2020 اور 8 جون 2022 کو منظور کی جا چکی ہیں۔

ایران نے اس قرارداد کو سیاسی اقدامات کا نتیجہ قرار دے کر اُسے سختی کے ساتھ مسترد کیا ہے۔

ٹیگس