Nov ۲۸, ۲۰۲۲ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • جنگ کے میدان کو امریکہ اور اسرائیل کا قبرستان بنا دیں گے:  سپاہ پاسداران

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف نے کہا ہے کہ فسادات کے میدان کو دشمنوں کے قبرستان میں بدل دیں گے۔

سحر نیوز/ایران: بریگیڈئیر جنرل حسین سلامی نے ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں 15 ہزار رضاکار فورس بسیج کے اجتماع  سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج دشمن امریکہ، برطانیہ، صہیونی ریاست اور آل سعود اپنی پوری طاقت کے ساتھ میدان میں آچکے ہیں، لیکن ہم یقیناً اس عظیم فتنہ اور اس عالمی جنگ کے منظر کو امریکی و اسرائیلی دشمنوں اور ان کے اتحادیوں کے قبرستان میں بدل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج یہاں شیعہ اور سنی جمع ہیں اور میں اس سرزمین کے ایک چھوٹے سے سپاہی کی حیثیت سے اس مقام پر اور اس مقدس دن کے موقع پر آپ کو بتا رہا ہوں کہ اس انقلاب کی جڑیں اتنی مضبوط ہیں کہ اگر تمام دشمن اس درخت کی ایک شاخ کو بھی کاٹنا چاہیں تو کبھی نہیں کاٹ سکیں گے۔

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر نے کہا کہ شیعہ، سنی، سیستانی اور بلوچ ایک ہی قوم  ہیں اور صوبہ سیستان اور بلوچستان میں اتحاد زبان زد خاص وعام  ہے۔

جنرل حسین سلامی نے کہا کہ جب تکفیری دہشتگرد امریکہ، اسرائیل اور یورپی حکومتوں کی سرپرستی میں شام، لبنان اور عراق پر حملہ کرتے ہیں تو یہی رضاکار فورس بسیج ہی ہے جو اپنی زندگی کی پرواہ کئے بغیر اور اپنی جان کو ہتیلی پر رکھ کر دشمنوں کا مقابلہ کرتی ہے اور ان ملکوں کے عوام کو ان خونخواروں سے نجات دلاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ، صہیونی ریاست، فرانس، جرمنی، برطانیہ اور سعودی عرب اپنے تفرقہ انگیز میڈیا کے ذریعے اس سرزمین میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن یہ قوم پوری طرح آگاہ ہے اور ماضی کی طرح اس بار بھی ان کی سازشوں کو ناکام بنا دے گی۔

ٹیگس