امریکہ کے منھ پر ایران کا یادگار طمانچہ۔ ویڈیو
آج ایران کے ہاتھوں امریکہ کو رسید ہونے والے تاریخ کے سب سے زوردار طمانچے کی تیسری سالگرہ ہے۔
سحر نیوز/ایران: ۳ جنوری سنہ ۲۰۰۰ کو امریکی دہشتگردوں نے سرکاری مہمان کے بطور بغداد ایئرپورٹ پر پہنچنے والے ایران کی قدس فورس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی اور انکے ہمراہ ساتھیوں کو اپنے صدر کے براہ حکم پر نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا۔
امریکہ کے اس دہشتگردانہ اقدام کے جواب میں ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی فورس نے ۷ اور ۸ جنوری کی درمیانی شب عراق میں موجود امریکی دہشتگردوں کے سب سے بڑے اڈے عین الاسد پر میزائل بارانی کر دی تھی۔ قائد انقلاب اسلامی نے امریکہ کے خلاف سپاہ پاسداران کے اس آپریشن کو ایک طمانچے سے تعبیر کرتے ہوئے اُسے ناکافی قرار دیا تھا۔
ساتھ ہی یہ بھی فرمایا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی کی شہادت کے جواب میں اس قسم کے فوجی اقدامات امریکہ کے مقابلے میں ناکافی ہیں، بلکہ سب سے زیادہ اہمیت اس قضیے میں جس بات کی ہے وہ یہ کہ علاقے سے اسکی فتنہ و فساد پر مبنی موجودگی کا خاتمہ کیا جائے۔