Mar ۱۹, ۲۰۲۳ ۱۲:۴۸ Asia/Tehran
  • ہمسایہ ممالک کو ایران کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ

گزشتہ 11 ماہ کے دوران ایران نے 15 ہمسایہ ممالک کو 28 بلین ڈالر کی اشیا برآمد کی ہیں جن میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: تسنیم نیوز کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی تعلقات، تجارتی ترقی، معدنیات اور تجارت کی وزارت کے ترجمان سید روح اللہ لطیفی نے کہا ہے کہ ایرانی شمسی سال کی ابتداء سے اب تک ایران اور 15 ہمسایہ ممالک کے درمیان 53 بلین اور 364 ملین ڈالر کی برآمدات و درآمدات کی گئی ہیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 16 فیصد زیادہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس میں 28 بلین ڈالر کی وہ برآمدات ہیں جو ایران نے اپنے ہمسیایہ ممالک کو کی ہیں جن میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے اور اسی طرح سے ایران نے 25 بلین ڈالر کی درآمدات کی ہیں جن میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 12 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

لطیفی نے مزید کہا کہ ایران نے عراق کو 9 بلین اور 381 ملین ڈالر، ترکی کو 6 بلین اور 901 ملین ڈالر، متحدہ عرب امارات کو 5 بلین اور 258 ملین ڈالر، افغانستان کو ایک بلین اور 481 ملین ڈالر، پاکستان کو ایک بلین اور 315 ملین ڈالر، عمان کو 995 ملین ڈالر اور روس کو 673 ملین ڈالر کی برآمدات کی ہیں۔

دوسری جانب متحدہ امارات نے 16 اعشاریہ 5 بلین ڈالر، ترکی نے 5 بلین اور 560 ملین ڈالر، روس نے ایک بلین اور 305 ملین ڈالر، پاکستان نے 775 ملین ڈالر، عمان نے 742 ملین ڈالر، عراق نے 208 ملین ڈالر اور قزاقستان نے 119 ملین ڈالرمالیت کی اشیاء ایران کو برآمد کی ہیں۔

ٹیگس