May ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے کو ہیں، علاقے میں دوبارہ حق کا سورج طلوع ہوگا: جنرل سلامی

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف نے مغربی ایشیا میں رونما ہونے والی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بڑے واقعات اور تبدیلیاں رونما ہونے کو ہیں اور علاقے میں دوبارہ حق کا سورج طلوع ہوگا۔

سحر نیوز/عالم اسلام: تسنیم خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل حسین سلامی نے کہا ہے صہیونی، جو چند ماہ قبل جنون میں مبتلا تھے، اب دنگ رہ گئے ہیں کیونکہ مقبوضہ علاقوں میں روزانہ 30 سے ​​زیادہ مسلح کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

حسین سلامی کا کہنا تھا کہ مغرب یہ سمجھ چکا ہے کہ سسٹم کے ذریعے جنگیں نہیں جیتی جاتیں اور یہی وجہ ہے کہ مغرب ثقافتی یلغار اور اقتصادی ناکہ بندی، دہشت گردی، تخریب کاری، عدم تحفظ کے پھیلاؤ اور نیابتی جنگ کے دائرے کو وسیع کرنے کے درپے ہے تا کہ اس طرح ایرانی قوم پر دباو ڈالا جا سکے۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ کوئی بھی فوج ان سازشوں میں سے کسی ایک کا بھی مقابلہ نہیں کرسکی لیکن اسلامی جمہوریہ نے اب تک ان تمام سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اپنے پرچم کو بلند رکھا ہے۔

سپاہ پاسداران کے کمانڈر انچیف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایرانی قوم کا مزاحمت کا تجربہ ہمیشہ مثبت اور شیریں رہا ہے اور وہ تمام لوگ جو ایرانی قوم کے بدخواہ ہیں، سامراجی ممالک سے لے کر رجعت پسند عرب ممالک اور حتیٰ بیرونی مخالفین تک کہ جو اس امید میں تھے کہ گزشتہ سال کے ہنگاموں اور ملک میں پھیلی بد امنی سے وہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے لیکن اس بار بھی نہ صرف انہیں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا بلکہ آج وہ خود ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور ایران کا اسلامی نظام بدستور سربلندی کے ساتھ کھڑا ہوا ہے۔

ٹیگس