بین الاقوامی تغیرات ایران پاکستان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے، صدر مملکت
صدر مملکت ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تغیرات ایران اور پاکستان کے تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے۔
سحر نیوز/ ایران: صدر ایران ڈاکٹرسید ابراہیم رئیسی نے اپنےدورہ نیویارک کے دوسرے دن، اپنی قیامگاہ پر پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ سے ملاقات کی۔
انھوں نے ملاقات میں کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے اچھے تعلقات بین الاقوامی تغیرات سے متاثر نہیں ہوں گے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ایران کے نقطہ نگاہ سے پاکستان کے ساتھ ہمسائگی تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے بہترین موقع ہے۔صدر ایران نے کہا کہ گنجائشوں کے پیش نظر دونوں ملکوں کے روابط کی موجودہ سطح ناکافی ہے ۔ سید ابراہیم رئیسی کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے حکام کو باہمی روابط کی زیادہ زیادہ سے توسیع میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں تیزی لانے کی ضرورت ہےسید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ تہران اور اسلام آباد اپنی ہمسائگی سے تجارت کے فروغ اور سرحدی علاقوں کی ترقی کے لئے کام لے سکتے ہیں۔