Oct ۱۴, ۲۰۲۳ ۲۱:۲۲ Asia/Tehran
  • صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی نے قطر کے امیر اور عراق کے وزیر اعظم سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے۔

اطلاعات کے مطابق اس ٹیلی فونی گفتگو میں فلسطین کی صورت حال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا گیا۔

سحر نیوز/ ایران: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں مقبوضہ فلسطین کی موجودہ صورت حال اور غزہ پٹی کے حالات کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا۔

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اس گفتگو میں کہکا کہ ہم غزہ پٹی میں پرامن گزرگاہوں کے قیام اور اس علاقے کے عوام کے لئے امداد رسانی کے خواہاں ہیں۔

ادھر عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے ساتھ بھی ٹیلی فونی رابطے میں ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے مقبوضہ فلسطین کے حالات کے بارے میں بات چیت کی۔

ٹیلی فونی گفتگو میں عراق کے وزیر اعظم اور صدر ایران نے غزہ پٹی کے ظالمانہ اور غیرمنصفانہ محاصرے کے خاتمے اور غیر فوجی افراد کی منتقلی نیز فلسطینیوں کے لئے انسان دوستانہ امداد رسانی کی غرض سے پر امن گزرگاہوں تعمیر کی ضرورت پر زوردیا۔

 

ٹیگس